• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرلی مائنر میں شگاف پڑنے سے گھر اور فصلیں زیر آب

ڈہرکی(نامہ نگار) نرلی مائنر میں اچانک 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ 40ایکڑ سے زائد رقبہ پر کھڑی فصلیں اور گھر زیر آب آ گیا۔ نرلی مائنر میں آر ڈی 74 کے مقام پر پیش آیا ہے جس میں متاثرہ نہر کو تقریباً 50 فٹ چوڑے شگاف پڑ جانے کی وجہ سے نہر کے آس پاس کے لگ بھگ 40 ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت شدہ کپاس کی قیمتی اور نازک فصل اور گنے سمیت دیگر موسمی فصلیں اور گھر زیر آب آ گئے ہیں گئیں جس کی وجہ سے شدید مالی نقصانات کا خدشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید