• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری متاثرین کو دوسری چھت فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، علی خورشیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ لیاری میں بلڈنگ گرنے کاواقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا اس سے پہلے بھی درجنوں واقعات ہو چکے ہیں۔اس شہر میں ایس بی سی اے کے افسران کی سرپرستی سے غیر قانونی تعمیرات کا دھندہ عروج پر ہے،سانحہ لیاری کے متاثرین کو دوسری چھت بھی فراہم کرنا حکومت کا کام ہے،نوٹس دیکر ذمہ داری سے بری ہوجانا مناسب نہیں،آگے آنیوالے دنوں میں بھی ایسے واقعات ہوں گے،سندھ میں کوئی بھی قانونی کام رشوت کے بغیر ممکن نہیں،اس وقت ٹریفک پولیس نے رشوت ستانی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔اس طرح شہر اور صوبہ نہیں چلتا سکتا، بلاول بھٹو اورزرداری سندھ حکومت آپ کا وزیٹنگ کارڈ ہے۔صدر زرداری مذمت نہیں ان لوگوں کی مرمت کرنے چاہیے۔ سندھ حکومت کے ترجمانوں کا بس چلے تو لیاقت علی خان اور قائداعظم پر بھی تنقید شروع کر دیں،درجن بھر کے ترجمانوں کا کام یہ ہے کہ ان کا بیان سب سے پہلے چلے،ان حادثات کو روکنے کے لئے حکومت کے پاس کیا پالیسی ہے وہ بتائیں۔ کسی ترجمان نے واقعہ پر معافی نہیں مانگی،وہ ہفتے کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ شہر میں لوگوں کو مارا جا رہا ہے لیکن غیرقانونی تعمیرات اب بھی ہو رہی ہیں۔ایس بی سی اے افسران اربوں روپے رشوت لے رہے ہیں،شہر کراچی کو مافیاز کے سپرد کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید