کراچی (این این آئی)بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے لیاری کو کچھ نہیں دیا ہے،بلڈنگ اتھارٹی نے لوگوں کو کوئی متبادل آپشن بھی نہیں دیا،میرے کزن بلاول اور دیگر بااختیار لوگ ان مجبور لوگوں کو متبادل جگہ دیں۔لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ متعلقہ اداروں اور حکومت نے اس حوالے سے توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ مسائل کو نظر انداز کرنا اختیارات کی بڑی خلاف ورزی ہے، لیاری کے لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بلاول اور انکی پارٹی کے لوگ میری بات سن رہے ہونگے، میرے کزن بلاول اور دیگر بااختیار لوگ ان مجبور لوگوں کو متبادل جگہ دیں۔انہوںنے کہاکہ میں 4 سال کا تھا تب سے اپنے والد کے ساتھ لیاری میں آتا رہا ہوں۔