• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کی نیویارک پرائمری میں کامیابی سے مودی کے حامی ناراض

نیویارک (جنگ نیوز) ظہران ممدانی کی نیویارک پرائمری میں کامیابی سے مودی کے حامی ناراض ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے میئر امیدوار ظہران کو ان کے مذہب اور دوٹوک نظریات پر ہندو انتہا پسند حلقوں کی تنقید کا سامنا ہے۔ ممدانی پر حملےایک فرد کا معاملہ نہیں، یہ دراصل مسلمان مشکوک یا غیر امریکی ہوتے ہیں بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش ہے ۔ اگر ظہران ممدانی نومبر میں ہونے والے عام انتخابات جیت جاتے ہیں، تو وہ نیویارک سٹی کے پہلے جنوبی ایشیائی اور بھارتی نژاد میئر بن سکتے ہیں لیکن وہی شناخت جو انہیں امریکی سیاست میں ایک نمایاں مقام دیتی ہے، بھارت اور اس کی تارکین وطن کمیونٹی میں ان پر شدید تنقید کا سبب بھی بن رہی ہے۔ 24 جون کو ڈیموکریٹک پرائمری میں زبردست کامیابی کے بعد سےممدانی کی انتخابی مہم کو سخت تنقید اور نفرت آمیز بیانات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر ہندو قوم پرست حلقوں کی جانب سے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے حامیوں اور ان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بالخصوص اقلیتوں کے خلاف اقدامات کے ناقدین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا مظہر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید