مکوآنہ (این این آئی)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ،مادر ملت فاطمہ جناح کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائیگی، محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے فاطمہ جناح کی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔فاطمہ جناح 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔