لاہو (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا، تحریک انصاف 26معطل ارکان کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیگی، ارکان اسمبلی کو صرف آرٹیکل 62/63 کے تحت ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچراور لطیف کھوسہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا کہ احتجاج پر 26 ارکان کو معطل کرناجمہوریت کے منافی ہے، اسمبلی میں وزیراعلی کی موجودگی کے دوران خاموش نہیں بیٹھیں گے، اسمبلی سے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے۔ دوسری جانب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں حکومت کی تبدیلی کی باتیں صرف (ن) لیگ کی خواہشات ہیں۔