امریکی ریاست ٹیکساس میں 4 جولائی کو طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ٹائم لیپس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیکساس کے دریائے لانو میں صرف 10 منٹ میں سیلابی صورت پیدا ہوگئی۔
ٹائم لیپس ویڈیو میں دریا میں سیلابی پانی کی مقدار اچانک بڑھنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سڑک سمیت دیگر کو صرف 30 منٹ میں مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
وائرل ویڈیو میں ٹیکساس کے علاقے کینگس لینڈ کی ایک سڑک سیلاب کی زد میں آگئی ، سڑک پر موجود افراد اپنی جان و مال بچا کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مختلف حادثات میں 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سمر کیمپ میں موجود 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش چوتھے روز بھی جاری ہے۔