• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ نے بھی بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کردی

لاہور(خالدمحمودخالد)فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ نے پاک بھارت جنگ کے دوران ایک رافیل طیارہ مار گرائے جانے کی تصدیق کردی، فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیروم بیلینگر نے کہا کہ انہوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد ایک فرانسیسی رافیل طیارے سمیت تین بھارتی طیاروں کے تباہ ہونے کے شواہد دیکھے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق فرانس کی طرف سے یہ پہلی انتہائی اعلیٰ سطحی تصدیق کی گئی ہے جس کے مطابق فرانس کو بھارت کا ایک میراج 2000، ایک روسی ساختہ سخوئی اور ایک فرانسیسی ساختہ رافیل تباہ ہونے کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید