• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ……

سر، آج کس بارے میں آپ کا بیان جاری کروں؟

میں نے باس سے دریافت کیا۔

وہ ملک کے ممتاز سیاست دان ہیں۔

بجٹ کے خلاف، انہوں نے ہدایت کی۔

وہ کل ہی دیا تھا، میں نے یاد دلایا۔

فلسطینیوں کے حق میں؟

وہ پرسوں جاری کیا تھا۔

مذہبی ہم آہنگی پر؟

وہ پہلی محرم کو دیا تھا۔

دہشت گردوں کے خلاف؟

لیکن آج کوئی واردات نہیں ہوئی۔

پھر آج ہوا کیا ہے، انھوں نے بیزاری سے پوچھا۔

پیٹرول مہنگا ہوا ہے۔

وہ خوشی سے اچھل پڑے۔ بیان لکھوایا،

ممتاز سیاست داں نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا۔

تازہ ترین