کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں گرفتار ایس بی سی اے کے افسران کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرد ئے ،گرفتار 5 ملزمان ایس بی سی اے کے افسران کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی ،ملزمان میں زرغام حیدر، اشفاق کھوکھر، فہیم مرتضیٰ، جلیس صدیقی اور عاصم خان شامل ہیں۔