بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے ایکٹنگ چھوڑ کر بزنس شروع کیا اور کامیابی سمیٹ لی۔
33 سالہ ریا چکرورتی نے ساتھی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پیدا میڈیا تنازع اور عوامی ردعمل پر اداکاری چھوڑ دی تھی۔
انہوں نے مشکل دور کے بعد اپنی زندگی اور کیرئیرکو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ریا چکرورتی نے 2024ء میں پوڈ کاسٹ اور پھر اسی نام سے ملبوسات کا آن لائن برانڈ لانچ کیا، انہیں 1 کروڑ کی سرمایہ کاری ملی، محنت کے بعد ایک سال سے بھی کم عرصے میں برانڈ کی ویلیو 40 کروڑ تک پہنچ گئی۔
اداکارہ نے آن لائن کامیابی کے بعد اپنے برانڈ کا پہلا اسٹور ممبئی کے علاقے باندرہ میں کھول لیا ہے۔
ایک انٹرویو میں ریا چکرورتی کا کہنا تھا کہ جب مجھے گرفتار کیا گیا تو میری شرٹ پر جو کچھ درج تھا اُس نے میری زبان کا کام کیا، اسی لمحے مجھے احساس ہوگیا کہ لباس اظہار کا ذریعہ بن سکتا ہے، جس کے بعد میری پیشہ وارانہ زندگی میں واپسی کا راستہ بن گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد اپنی کیرئیر لائن کھودی، مجھے اداکاری کے لیے کالز آنا بند ہوگئیں، تو لوگوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا۔