قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جب کسی رکن کے پیسے ایوان میں زمین پر گر گئے۔
اسپیکر نے پیسے لہرا کر پوچھا کہ یہ کس کے ہیں، تو کئی ارکان نے ہاتھ کھڑے کردیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
اجلاس ختم کرتے ہوئے اسپیکر نے بتایا کہ یہ اقبال آفریدی کے پیسے تھے جو انہیں واپس کردیے گئے۔