وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی نیو یارک میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوراننائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر سخت مؤقف اختیار کیا۔
اسحاق ڈار نے انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اسحاق ڈار نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کریں۔