• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں سے 10 افراد جاں بحق  جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور فلش فلَڈ سے 8 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 2 گھر مکمل منہدم ہو گئے۔

بارش کے نتیجے میں حادثات سوات، باجوڑ، بونیر، کوہستان اپر، اپر چترال اور شانگلہ میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید