• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت نے 2 ہائی پرفارمنس ڈرونز خرید لیے

خیبرپختونخوا حکومت نے قدرتی آفات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت کے حامل دو ہائی پرفارمنس ڈرونز فراہم کر دیے ہیں۔

دریائے سوات میں 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دو ہائی پرفارمنس ڈرونز خریدے ہیں جو نہ صرف 7 کلو میٹر کی رینج میں کسی بھی دریا ندی نالے میں پھنسے شخص کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ ان کے ذریعے قدرتی آفات کے دوران وزنی سامان بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک کے مطابق ڈرونز کی رینج 7 کلومیٹر ہے جو قدرتی آفات اور ایمرجنسی حالات میں ریسکیو مشنز کے دوران، اشیاء کی ترسیل، نگرانی اور ایمرجنسی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے انتہائی مؤثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرونز سے دور دراز علاقوں تک فوری امداد پہنچانے، متاثرہ علاقوں کی فضائی کی نگرانی اور خطرے کی پیشگی وارننگ ممکن ہو سکے گی۔

ڈرونز کی دریائے سوات کے کنارے فرضی مشقیں کی گئیں جس کے دوران وزن اٹھانے سمیت مختلف تجربات کیے گئے۔

 ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سسٹم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ ڈرونز کی مکمل ٹیسٹنگ کے بعد مطلوبہ نتائج ملنے پر مزید ڈرونز خریدے جائیں گے اور اہلکاروں کو ڈرون آپریشنز کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید