• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی تجاویز پر رضا مندی ظاہر کردی

حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی تجاویز پر رضا مندی ظاہر کردی، مجوزہ جنگ بندی معاہدہ دستخط کرکے ثالثی فریقوں کے حوالے کر دیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اب جنگ بندی کا دار و مدار اسرائیل پر ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے دستاویز ثالثی فریقوں کے حوالے کر دی۔

واضح رہے کہ ثالثی فریقوں نے جنگ بندی تجویز کے چند شقوں میں تبدیلی کیلئے حماس پر زور دیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کر گئی، ایک روز میں بھوک سے 4 بچوں سمیت 15 فلسطینی انتقال کرگئے۔

اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک غذائی قلت سے اموات 80 بچوں سمیت 100 سے زائد ہوگئی ہیں۔ اقوام متحدہ نے صورتحال کو ہولناک انسانی بحران قرار دے دیا۔

امدادی تنظیم اُنروا کا کہنا ہے اردن، مصر کراسنگ پر ہزاروں ٹن امدادی سامان موجود ہے، اسرائیل دروازے کھولے، امداد غزہ میں جانے دے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری بھی جاری ہے، کل سے اب تک امداد کے منتظر 34 افراد سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

حماس نے جنگ بندی تجاویز پر رضامندی ظاہر کردی، مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرکے ثالثی فریقوں کے حوالے کر دیا، حماس کا کہنا ہے اب جنگ بندی کا دارومدار اسرائیل پر ہے۔

برازیل نے بھی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنوبی اقریقہ کی عالمی عدالت میں درخواست پر برازیل بھی فریق بننے کیلئے تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید