• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: قبائلی رہنما سردار علی کے گھر پر حملہ، 2 مسلح افراد ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں قبائلی رہنما سردار علی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

ڈی پی او کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 مسلح افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق نامعلوم حملہ آور اپنے ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سردار علی کی فیملی اس واقعے میں محفوظ رہی۔

قومی خبریں سے مزید