• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے: حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 50 ارب روپے ہمارے برانچ روٹس کے لیے رکھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہمیں 50 اسٹیشنوں پر فری وائی فائی لگا کر دے رہا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کے تمام ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے ایسکیلیٹرز لگائے ہیں۔

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا ہے کہ نیا لاہور، راولپنڈی ٹریک بچھانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید