• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کی کچھ ہائی ویز خطرناک علاقوں میں ہیں، جہاں طالبان آتے ہیں: آئی جی ذوالفقار حمید

خیبر پختون خوا کے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے میں کچھ ہائی ویز ایسی ہیں جو خطرناک علاقوں میں ہیں، ایسی ہائی ویز پر طالبان آتے ہیں، ناکا لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو پولیس فوری کارروائی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کو ہائی ویز پر آنے سے روکنے کا مستقل حل ٹانک ڈی آئی خان روڈ پر چوکیاں قائم کرنا ہے۔

آئی جی کے پی کا کہنا ہے کہ درازندہ اور بلوچستان تک جو روڈ جاتے ہیں ان پر بھی چوکیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے، چوکیاں قائم کرنے کے لیے اسکیم منظور ہو گئی، فنڈز ملتے ہی ان کو مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر ایک سال سے پیٹرولنگ بند تھی، ہم نے دوبارہ شروع کی ہے، کرم میں صورتِ حال نارمل ہوچکی ہے، تمام بنکرز ختم کر دیے گئے ہیں، ٹل پاڑاچنار روڈ کی حفاظت کے لیے روڈ پروٹیکشن فورس کام کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید