وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ عالمی بینک اور دیگر ممالک نے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا، اجلاس میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت ای انوائس اور سینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں صفائی سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو باہر نکال دیں گے۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی توقعات کی طرح پرفارمنس کو بھی بڑھانا ہے، سیف سٹی کیمروں کو صفائی کی صورتحال جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے۔