وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ کے درمیان سینیٹ کے ضمنی انتخاب سے متعلق ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی جس میں بلا مقابلہ انتخاب پر کوئی اتفاق نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپوزیشن لیڈر سے سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار کروانے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق عباد اللّٰہ نے امیدوار دستبردار کروانے سے معذرت کی، اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ کے پی کو جواب میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن مقابلہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن کے امیدواروں کے درمیان براہ راست مقابلہ ہوگا۔