• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے، صائمہ خالد

صائمہ خالد : فائل فوٹو
صائمہ خالد : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سینیٹ ٹکٹ سے دستبردار نہ ہونے والی امیدوار صائمہ خالد کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خالد نے کہا کہ 15 سال قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوئی تھی، انصاف کے لیے پی ٹی آئی میں شامل ہوئی تھی، ظلم اور نا انصافی پر بات کرنے آئی ہوں۔

صائمہ خالد نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے کوشش کر رہی ہوں، مجھے اب تک لگ رہا تھا کہ میں امیدوار ہوں، گزشتہ روز واٹس ایپ پر مجھے اطلاع ملی کہ دستبردار ہونا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  مشال کا نام کبھی کہتے ہیں بشریٰ بی بی نے کبھی کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نے دیا۔

قومی خبریں سے مزید