• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکسڈ مارشل آرٹس، علومی کریم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Martial Arts Mixed Aloomi Karem Return Back
منیلا میں بھارتی حریف کو دھول چٹانے والے پاکستانی فائٹر علومی کریم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ۔فلپائن کے شہر منیلا میں ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں علومی کریم نے بھارت کے یادوندر سنگھ کو زیر کیا تھا ۔

وطن واپسی پر علومی کریم کا کہنا تھا کہ ان کی محنت رنگ لائی ۔ ان کا پیغام کھیل کے ذریعے امن کو پھیلانا ہے۔

حکومتی سرپرستی اور تعاون کے بغیر پاکستان کے علومی کریم نے چیلنج کرنیوالے بھارتی فائٹر یادوندرسنگھ کو شکست دی تھی، تیسرے راؤنڈ کےاختتام پر ججز نے متفقہ طور پرعلومی کریم کو فاتح قرار دیا،علومی کریم کا کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

علومی کریم گزشتہ سال انڈرگراؤنڈبیٹل مکس مارشل آرٹس میں اکسٹھ کلوگرام کیٹیگری میں بیلٹ بھی جیت چکے ہیں۔
تازہ ترین