• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئیں: آئی جی اسلام آباد

—فیس بک ویڈیو گریب
—فیس بک ویڈیو گریب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف نائن پارک میں یومِ تشکر کی تقریب منعقد کی گئی۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی بدولت قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افواج پاکستان دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس کے گھڑ سوار دستے نے تقریب کے دوران سلامی پیش کی اور  اسلام آباد پولیس کی جانب سے یادگارِ شہداء پر شمعیں روشن کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید