امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو امریکا کی جوہری تجویز پر تیزی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ایران کے پاس اپنے جوہری پروگرام سے متعلق ایک امریکی تجویز ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اہم یہ ہے کہ ایران جانتا ہے کہ انہیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے یا کچھ بہت برا ہونے والا ہے۔
دریں ثناء ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس حوالے سے کہا کہ تہران کو امریکا کی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ایران محنت سے یورینیئم افزودگی کے حاصل کیے گئے حق کو ترک کر دے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی بات چیت کا خیر مقدم اور ڈکٹیشن کو مسترد کرتے ہیں۔