• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو میں گاڑی کی صرف 10 منٹ پارکنگ کی 440 روپے فیس، ایک منٹ زائد ہونے پر چارجز ڈبل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )جاپان میں مہنگائی کا اندازہ اس تصویر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت ٹوکیو کے ڈاؤن ٹاؤن میں اسکائی ٹری کے قریب ورکنگ اوور میں صبح 8بجے سے رات 12 بجے تک کے دوران صرف 10منٹ کی پارکنگ کیلئے 220 ین یعنی 440روپے پاکستانی چارج کیے جاتے ہیں۔ رات کیلئے کچھ رعایت ہے کہ رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک 1 گھنٹے کی پارکنگ پر 110 ین یعنی پاکستانی 220 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پلاٹ پر صرف دو گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔
اہم خبریں سے مزید