• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کا حکم دینے والے جرگہ سربراہ سے کلاشنکوف برآمد

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کاحکم دینے والے جرگے کے سربراہ سے کلاشن کوف برآمد کرلی گئی ، جبکہ قتل کے وقت سدرہ نے جوکپڑے پہن رکھے تھے پولیس نے وہ بھی قبضہ میں لے لئے ،ذرائع کاکہناہے کہ مقدمہ میں گرفتار ملزموں نے جرگے میں شریک مزید افرادکے نام بھی پولیس کوبتادئیے اور آئندہ چند روزمیں مزیدملزموں کی گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ گزشتہ ماہ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں 19سالہ سدرہ کو جرگے کے حکم پربے دردی سے قتل کردیا گیا تھا،اس مقدمہ کی تفتیش کے دوران جرگے کے سربراہ عصمت اللہ خان نے انکشاف کیاکہ سدرہ دختر عرب گل جومیری کزن تھی اور عثمان نامی لڑکے کے ساتھ فرار ہوکر مظفرآباد چلی گئی تھی جب وہ دیگرافرادکے ہمراہ سدرہ کولینے مظفرآباد پہنچے تومیں نے گاڑی میں کلاشنکوف رکھی ہوئی تھی جومیں نے عثمان وغیرہ کودکھاکر دھمکی دی کہ لڑکی کو ہم واپس لے جارہے ہیں اگرکسی نے آوازبھی نکالی توگولی ماردوں گا،ہم سدرہ کوگاڑی میں بٹھاکرساڑھے چار بجے صبح اپنے گھرفوجی کالونی پہنچے اور برادری کے فیصلہ کے مطابق غیرت کے نام پرسدرہ کوقتل کرکے نعش خفیہ طور پرچھتی قبرستان میں دفن کردی تھی۔
اہم خبریں سے مزید