خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)دریائے سندھ میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال 3لاکھ 40ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا خیرپور کی حدود میں داخل کچے کا سو فیصد علاقہ زیر آب بچاؤ بندوں پر دباؤفصلیں زیر آب لوگوں کی محفوظ علاقوں کی طرف نقل و مکانی تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کےباعث کچے کا سو فیصد علاقہ زیر آب آگیا ہےدریائے سندھ میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تین لاکھ 40ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا خیرپور کی حدود میں داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کچے کے علاقوں میں کاشت کی گئی کپاس ،گنا اور دیگر فصلیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ کچے کا سو فیصد علاقہ سیلاب کی زد میں آنے کےباعث دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں پر سیلابی ریلوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے محکمے آبپاشی کے ذرائع کےمطابق ملک کےبالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہونے کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہوسکتی ہے دریں اثناء دریائے سند ھ میں پانی کی سطح میں مزید اضافے اور سپر سیلاب کے امکان کے باعث کچے کےمکینوں نےنقل ومکانی کا سلسلہ تیز کردیا ہے کچے کے بیشتر مکین اپنے گھر خالی کرکے خیرپور ،سکھر،شکارپور،لاڑکانہ اور دیگر محفوظ علاقوں کی طرف جانے لگ گئے ہیں۔