• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپاس، سوت اور گرے کپڑا EFS سے نکالنے پر ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تحفظات

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) نے روئی، سوت اور گرے کپڑے کو ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (EFS) سے نکالنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایس آر او 1359کے تحت جاری ترامیم سے ملکی ٹیکسٹائل و گارمنٹس برآمدات کو بڑا دھچکا لگا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی تجارتی رکاوٹیں اور امریکی جوابی محصولات پہلے ہی برآمدات کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ ترامیم فوری روکیں، کیونکہ ایف بی آر نے احسن اقبال کی زیر قیادت کمیٹی کی سفارشات کو نظر انداز کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ برآمدی خام مال پر ٹیکس لگانا ملکی زرمبادلہ کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ پی ٹی سی نے ایف بی آر اور متعلقہ وزارتوں کو تجاویز پیش کی ہیں، جن میں خام مال کے لیے18ماہ کی مدت برقرار رکھنے، بینک گارنٹی کے بجائے انشورنس کی اجازت اور غیر ضروری پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید