• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، ٹوکن ٹیکس پر 10، پراپرٹی ٹیکس پر 5 فیصد رعایت

راولپنڈی (ساجد چوہدری )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں31اگست تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر دس فیصد جبکہ پراپرٹی ٹیکس پر پانچ فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے، گاڑیوں کے مالکان اور مالکان جائیداد سے کہا گیا ہے کہ وہ اس رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ، ایکسائز حکام کے مطابق گاڑیوں کے ایسے مالکان جو انٹرنیٹ کا استعمال نہیں جانتے ان کی سہولت کیلئے راولپنڈی ایکسائز آفس میں ایک ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جو شہریوں کو پی ایس آئی ڈی جنریٹ کروا کر دے گا اور جو شہری خود ہی انٹرنیٹ کے ذریعے پی ایس آئی ڈی پی جنریٹ کر سکتے ہیں وہ اپنے موبائل سے ہی ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2025-26کے پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کیلئے پی ٹی5(چالان)کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ،ٹیکس دہندگان کو ان کے ایڈریس پر چالان بھجوائے جا رہے ہیں ، اگر ٹیکس دہندگان کو ان کا چالان کسی وجہ سے نہ مل سکے تو وہ ایکسائز آفس سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید