• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعود آباد، فائرنگ کے واقعے میں غیر ملکی خاتون کے زخمی ہونیکا مقدمہ درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سعود آباد پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں غیر ملکی خاتون کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانہ کی حدود ملت گارڈن میں فائرنگ سے غیر ملکی خاتون کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ زخمی خاتون کے بیٹے معیز الطاف کی مدعیت میں سعود آباد تھانہ میں درج کیا گیاہے۔مقدمہ میں مدعی نے اپنے چاچا کو نامزد کیا ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق دو اگست کو اپنی والدہ اور دیگر چار لوگوں کے ساتھ جاپان سے بینکاک آئے۔بینکاک میں 3 گھنٹے اسٹے کے بعد کراچی ایئر پورٹ پہنچے اور آن لائن ٹیکسی کے ذریعے ملت گارڈن اپنے والد کے گھر روانہ ہوئے.رات 12 بجے ملت گارڈن میں گھر کے باہر گاڑی سے اترے اور دروازہ کھٹکھٹایا تو اچانک گھر کے اندر سے ہم پر براہ راست فائرنگ کی گئی.فائرنگ سے میری والدہ دیلیہ البرطو کو دو گولیاں لگیں اور وہ زمین پر گرگئیں.۔
اہم خبریں سے مزید