• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ اور شہری زخمی ہوگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ اور شہری زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود بلاک 14 میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دو ڈاکو علی الصبح ڈبل روٹی سپلائی پر آنے والی وین کو لوٹنے کے لئے تعاقب کرتے آئے ۔وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکؤوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو واردات کئے بغیر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔زخمی کی شناخت 40 سالہ سلیم ولد عبد القادر کے نام سے ہوئی جو نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ ہے۔سیکیورٹی گارڈ کو دو گولیاں لگی ہیں جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جیکسن تھانے کی حدود شیریں جناح کالونی گلی نمبر 9 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 40 سالہ عامر اقبال ولد اقبال زخمی ہو گیا ۔فائرنگ کا واقعہ موبائل فون چھیننے کے دوران پیش آیا۔مسلح ملزمان زخمی شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔زخمی شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید