• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل اور کرپٹ حکمران، 2 کروڑ بچے اسکول سے باہر، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی و کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 62 لاکھ اور صوبہ سندھ میں 78 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں،سندھ کا 613ارب کا تعلیمی بجٹ نا اہلی اور کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے،جماعت اسلامی کا تعلیمی میدان میں کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں نے اپنے ٹاؤنز میں صرف دو سال کے عرصے میں محدود وسائل کے باوجود 45سرکاری اسکولوں کو ازسرِنو فعال اور تعلیمی معیار بہتر کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیوکراچی کے تحت آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل سیکٹر 5-Eنیو کراچی میں ”تقریب تقسیمِ درسی کتب“سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید