• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائنز ایریا پارکنک پلازہ کو مکمل فعال کیا جائے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہےکہلائنز ایریا پارکنک پلازہ کو مکمل فعال کیا جائے ،ادارہ ترقیات کراچی کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائنز ایریا پارکنک پلازہ کا دورہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ پارکنگ پلازہ کو فعال کرکے کراچی کے شہریوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جائےڈی جی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ شکیل صدیقی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پارکنگ پلازہ میں قائم دفاتر اور فلورز کو مکمل فعال کرنے کے لئے مثبت آراء و تجاویز مرتب کرکے پیش کی جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید