• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف بڑا آپریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور کے ایم سی کا تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ ،تجاوزات ہٹانے کے بعد دوبارہ قائم کرنے والی دکانوں کو بغیر کسی نوٹس کے سیل کر دیا جائے گا چوری شدہ مال بیچنے والی مارکیٹوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کااجلاس کے ایم سی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا،جس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم، میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق، ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر، سینیئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ٹو میئر اخلاق یوسف زئی، ڈائریکٹر میڈیا کے ایم سی دانیال سیال اور کے ایم سی و ضلعی انتظامیہ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید