کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت چہلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسٹ زون کے سینئر پولیس افسران ، رینجر کے سینئر افسران ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران اور سول ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اہل تشیع کے رہنماؤں ، جلوس کے پرمٹ ہولڈر اور اسکاؤٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔