کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کی جانب سے پارکس پرائیویٹ افراد کے حوالے کرنے کے خلاف ڈی جی پارکس کے ایم سی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں کے ایم سی کی جانب سے پارکس پرائیویٹ افراد کو دیئے جانے سے متعلق اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین سمیت ٹی ایم سی چیئرمینز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے پارکس پبلک پرایؤیٹ پارٹنرشپ پر نجی افراد و اداروں کو دیئے جارہے ہے۔