• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم، نوجوان کی خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) بن قاسم تھانے کی حدود پپری پٹھان کالونی میں واقع گھر سے ایک نوجوان کی گولی لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔متوفی کی شناخت 22 سالہ عزیز ولد امان اللہ کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او فیصل رفیق کے مطابق متوفی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی کو کاروبار میں نقصان ہوا تھا جس کے باعث وہ پریشان تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید