کراچی (جنگ نیوز) کراچی یونیورسٹی کی طالبہ قرات نوید خان نے بی ایس (مائیکرو بیالوجی) پروگرام برائے سال 2023 کیلئے منعقدہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی، انہیں امتیازی کارکرگی دکھانے پر گولڈمیڈل سے نوازا گیا ہے۔ جامعہ کراچی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سند ماسٹرز ڈگری کے مساوی ہے۔