• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینا ہوٹلز کا عالمی لائلٹی پروگرام 'پریسٹیج کلب‘ باقاعدہ لانچ

اسلام آباد(صالح ظافر) سرینا ہوٹلز نے بدھ کی شب ایک خصوصی تقریب میں اپنا عالمی لائلٹی پروگرام ʼپریسٹیج کلبʼ باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا۔ تقریب میں سفیروں، سرکاری حکام، کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں اور پریسٹیج کلب ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ʼپریسٹیج کلب پلسʼ کا بھی تعارف کرایا گیا، جو کھانے، میشا سپا، ہیلتھ کلب اور دیگر ہوٹل خدمات پر خصوصی فوائد فراہم کرے گا۔سی ای او عزیز بولانی نے کہا کہ یہ پروگرام مہمانوں کے تجربے کو بہتر بنانے اور ان کی وفاداری کے اعتراف کا اظہار ہے۔تقریب میں نئے موبائل ایپ کی لائیو ڈیمو بھی پیش کی گئی۔ یہ لانچ سرینا ہوٹلز کی مہمان نوازی، جدت اور عالمی سطح پر مضبوط تعلقات کی عکاسی ہے۔
اہم خبریں سے مزید