• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیموریہ پولیس نے چائے دینے میں تاخیر پر ویٹر کو تھانہ لیجا کر الٹا لٹکا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے،تیموریہ پولیس نے مبینہ طور پر چائے دینے میں تاخیر ہونے پر ویٹر کو تھانہ لیجاکر الٹا لٹکا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا،متاثر ہ شخص نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی ،تفصیلات کے مطابق پیپلز چورنگی کے قریب واقع کیفے پیالہ ہوٹل پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مبینہ طور پر2باردی اور 3سادہ لباس میں ملوث پولیس اہلکار آئے اورچائے کا آرڈر کرنے کے بعد ویٹر کی جانب سے چائے دینے پر تاخیر پر پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگئے، پولیس اہلکاروں نے ہوٹل کے ویٹر پر بہیمانہ تشدد شروع کردیا،متاثرہ وشخص شہزاد نے ویڈیو پیغام میں اعلیٰ آفسران سےانصاف کے لئے اپیل کرتے ہہوئے کہاہےکہ چائے دینے میں تاخیر ہوئی تو اہلکار آپے سے باہر ہو گئے اور کرسیاں پھینکنے لگے،ہوٹل مالک بات کرنے گئے تو مجھے تشدد کرتے ہوئے تھانے لے گئے،تھانے لے جاکر ایس ایچ او کے کہنے پر مجھے الٹا لٹکا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا،متاثرہ شہری نے ڈی آئی جی ویسٹ سے اپیل کی ہے کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کیا جائے ،واضح رہے کہ ضلع وسطی میں چند ماہ قبل بھی پولیس اہلکار کی جانب سے پھل فروش کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اس پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید