• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ پر تیسرا گرم ترین جولائی، دنیا بھر میں موسمیاتی تباہ کاریاں

پیرس (اے ایف پی)2025کا جولائی دنیا بھر میں ریکارڈ پر تیسرا گرم ترین مہینہ رہا، جس کے دوران شدید موسمیاتی تبدیلیوں نے تباہی مچائی۔ پاکستان اور شمالی چین میں طوفانی بارشوں سے تباہ کن سیلاب آئے، جن میں سیکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،اسپین میں گرمی سے ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ کینیڈا، اسکاٹ لینڈ اور یونان میں جنگلاتی آگ نے قہر ڈھایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز پر قابو نہ پایا گیا تو مزید خطرناک موسم وگرمی ریکارڈ سامنے آئیں گے۔پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔ خلیجی ممالک، عراق اور پہلی بار ترکی میں درجہ حرارت 50ڈگری سیلسیئس سے تجاوز کر گیا۔ یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں بھی جولائی کے نئے گرمی کے ریکارڈ قائم ہوئے۔ ۔ آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں برف کی سطح خطرناک حد تک کم ہو گئی، اور سمندری درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ مزید خطرناک موسم اور درجہ حرارت کے ریکارڈ سامنے آئیں گے، اور پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے براہِ راست اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ 
اہم خبریں سے مزید