• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان، وانا کے مرکزی بازار میں بم کا زوردار دھماکہ، 2 افراد شہید

وانا (نمائندہ جنگ) جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے مرکزی بازار میں جمعرات کے روز ایک زور دار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ 20سے زائد زخمی ہو گئے۔دھماکہ شکائی اسٹینڈ کے قریب اس وقت ہوا جب ایک پولیس وین گزر رہی تھی ،ریمورٹ کنٹرول دھماکے کی زور دار آواز، کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے،سردارحسین ،محمد عدنان دم توڑگئے،20افرادزخمی،زخمیوں میں 2پولیس اہلکاربھی شامل،دھماکہ اس وقت پیش آیا جب بازار میں رش اپنے عروج پر تھا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکہ شکائی اسٹینڈ کے قریب اس وقت ہوا جب ایک پولیس وین گزر رہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، جس کا ہدف غالباً پولیس کی گاڑی تھی۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ اس کے نتیجے میں کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور راہگیروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ دھماکہ غیر معمولی طور پر شدید تھا۔شہید ہونے والوں کی شناخت سردار حسین ولد روزی خان، سکنہ وچہ دانہ برمل، اور محمد عدنان ولد محمد رمضان، سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نام سے ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید