کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ناصرف ایڈیشنل ڈائریکٹروں، ڈپٹی ڈائریکٹروں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے تبادلے کیے ہیں بلکہ ڈائریکٹروں کے تبادلے بھی کر دیئے ہیں۔ اتنے بڑے پیمانے پر تبادلوں پر پورے ادارے میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی نے تبادلوں کے 9 نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ کراچی میں تعینات ڈائریکٹر ایڈمن ساؤتھ عبدالسلام شیخ کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر فارنسک لیب ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر علی اکبر شاہ کو ڈائریکٹر انٹرپول تعینات کر دیا گیا ہے مگر حیرت انگیز طور پر وہ اپنے پرانے عہدے کا چارج بھی بطور لک آفٹر اپنے پاس رکھیں گے۔