• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی سرمایہ، فلاح و تحفظ کیلئے ہر اقدام کر رہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد(عرفان صدیقی )وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا قومی سرمایہ ہیں، اور حکومت ان کے فلاح و تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی نیک نامی، ترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، یہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے ہر شکایت کا ازالہ کریں گے وزیر اعظم نے کہا اوورسیز پاکستانی خود کو اکیلا نہ سمجھیں ن لیگ کی حکومت ہر اوورسیز پاکستانی کے ساتھ کھڑی ہے وزیراعظم ہاؤس میں روزنامہ جنگ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ہماری قومی معیشت کی مضبوطی اور خود انحصاری کی بنیاد ہیں۔ ان ترسیلات کی بدولت حکومت کو معاشی میدان میں اہم فیصلے کرنے میں مدد ملی ہے، اور یہ پاکستان پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، اور اب اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں فخر سے سر اٹھا کر چلتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید