• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کی تبدیلی و پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے پولیس کو مذہب کی تبدیلی اور پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس یحی آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب کچھ نہیں ہوگا کوئی دھمکیاں نہیں دے گا۔ عدالت عظمی نے لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کےبروبرو مذہب کی تبدیلی اور پسند کی شادی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر لڑکی بینش پیش ہوئی۔ عدالت نے لڑکی کو روسٹرم پر طلب کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی پسند سے شادی کی ہے؟ لڑکی نے کہا کہ میں نے اپنی پسند سے شادی کی ہے، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی آپ اپنا بیان ریکارڈ کروالیں؟آپ کی عمر کیا تھی جب آپ نے شادی کی؟ لڑکی نے کہا کہ شادی کے وقت میری عمر 28 برس تھی۔
اہم خبریں سے مزید