• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد شایانِ شان کیا جائیگا، سردار محمد یوسف

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں50ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد شایانِ شان طریقے سے کیا جائیگا نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت  نبوی ﷺ سے آگاہی کیلئے کانفرنس اہمیت کی حامل ہو گی  یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت اس سال 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے انعقاد کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ OIC نے رواں ہجری سال کو آپ ﷺ کے 1500 ویں سال ِ ولادت کی مناسبت سےبعنوان ’’نبی الرحمہ ‘‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مناسبت سے وزارتِ مذہبی امور نے ملک بھر میں صوبائی اور نجی سطح پر ’’عشرہ رحمت للعالمین ‘‘ کے تحت تقریبات اور محافل سیرت و نعت منعقد کرنے کا پروگرام جاری کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ امسال سیرت کانفرنس کا موضوع ’’سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں ، سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں ‘‘ رکھا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید