اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیئے ہیں ، پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 19سے 22تک 38افسران اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ19اور20کے 57افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 22کے افسران میں ممبر کسٹم پالیسی واجد علی کو ممبر کسٹم آپریشن تعینات کر دیاگیا ہے اور چیف کلکٹر کسٹم آپریز منٹ لاہور رباب سکندر کو ڈی جی انٹلی جنس و رسک مینجمنٹ اسلام آباد تعینات کر دیاگیا ہے ، گریڈ 21کے افسران میں محمد علی رضا کو چیف کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ لاہور ، اشہد جواد کو ممبر کسٹم پالیسی ، محمد جنید جلیل کو ڈی جی این این ڈی اے ، محمد یعقوب مکو کو ڈی جی پوسٹ کلیئرنس کراچی تعینات کر دیاگیا ہے، کسٹم کے گریڈ 20کے افسران میں عرفان جاوید کو کلکٹر ہیڈکوارٹر ایکسپورٹ کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔