اسلام آباد( ناصر چشتی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی خوراک و تحقیق کا اجلاس سے، وزارت کی پارلیمانی امور کے حوالے سے مسلسل غیر سنجیدہ رویے کے خلاف کمیٹی نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید مسرور نے کہا کہ وزارت نے پارلیمانی امور کے حوالے سے مسلسل غیر سنجیدہ رویے اپنایا ہے متعلقہ وزارت اور قانون ڈویژن کے حکام کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، سیکرٹری قومی خوراک و تحقیق کے علاؤہ کمیٹی نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ وزارت کا اپنے ہی قانون سازی کے امور پر غیر پیشہ ورانہ رویہ عام آدمی کو درپیش خوراکی مسائل، خصوصاً موجودہ چینی بحران، سے نمٹنے کی صلاحیت پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔اس لیے وزارت کے رویہ کے خلاف واک آوٹ کرتے ہیں، چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید مسرور احسن کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔