راولپنڈی(راحت منیر)پنجاب میں چاول اور چارہ برابر کاشت ہورہے ہیں فصلوں میں گندم کاپہلانمبر، لائیو اسٹاک میں گدھے2.41ملین، بکریاں 31.44، بھینیس29.68،گائے27.10 ،بھیڑیں13.39ملین ہیں۔ دو کروڑ96 لاکھ92 ہزار911ایکڑ زیر کاشت رقبہ میں سب سے زیادہ41اعشاریہ5فیصد گندم کاشت ہوتی ہے۔ صرف دو فیصد دالیں کاشت ہورہی ہیں۔ ساتویں زرعی مردم شماری کے اعدادوشمار کے مطابق چاول اورچارہ کا زراعت میں حصہ فی کس13 اعشاریہ 4 ہے۔کپاس 7اعشاریہ7فیصد،مکئی4اعشاریہ 3فیصد، 1اعشاریہ9فیصد سبزیاں اور 3اعشاریہ 7فیصد گنا کاشت ہوتا ہے۔پنجاب کےلائیوسٹاک میں بکریاں 31اعشاریہ44ملین، بھینیس 29اعشاریہ 68 ملین،گائے27اعشاریہ10ملین ،بھیڑیں 13 اعشاریہ39ملین ،گدھے2اعشاریہ41ملین جبکہ اونٹ صرف اعشاریہ25ملین ہیں۔زرائع کے مطابق اب تک چھ زراعت شماری ہوچکی ہیں پہلی زراعت شماری1960اورآخری 2010 میں ہوئی۔ زرعی مشینری شماری پانچ ہوچکی ہیں پہلی1968 اور آخری2004 میںہوئی جبکہ لائیوسٹاک شماری چار ہوچکی ہیں۔ پہلی1976اور آخری2006میں ہوئی تھی۔